پلاسٹک کی ٹوپیاں یا کھجی کی بنی ہوئی ٹوپیاں ہی مساجد میں کیوں رکھی جاتی ہیں

Hashir Awan
By -
پلاسٹک کی ٹوپیاں یا کھجی کی بنی ہوئی ٹوپیاں ہی مساجد میں کیوں رکھی جاتی ہیں 


پلاسٹک کی ٹوپیاں یا کھجی کی بنی ہوئی ٹوپیاں ہی مساجد میں کیوں رکھی جاتی ہیں کپڑے کی بنی ہوئی نارمل ٹوپیاں وہ بھی کئی کئی دن تک صاف نہیں کی جاتی وہ ٹوپیاں جو ہمارے معاشرہ میں اچھی نہیں سمجھی جاتی اکثر مسجد کی انتظامیہ مسجد کے دروازے کے پاس لوہے کی ایک ٹوکری میں پلاسٹک کی رنگ برنگی ٹوپیاں جو سستی بھی ملتی ہیں گندی بھی جلدی نہیں ہوتی بار بار دھونے کے مثلہ سے بھی نجات ملتی ہے اور کوئی چوری بھی نہیں کرتا تھوڑے پیسوں میں زیادہ مل جاتی ہیں اس لیے مسجد انتظامیہ اور صاحب ثرورت جو ٹوپیاں خرید کر مسجد میں رکھتے ہیں وہ انکو زیادہ پسند کرتے ہیں 






یاد رہے کچھ عرصہ گزرنے کے بعد ٹوپی جب ٹوٹ جاتی ہے گندی ہو جاتی ہے وہ دیکھنے کے بھی قابل نہیں رہتی جب ایسی ٹوپی نمازی پہن کر نماز پڑھتے ہیں مجھے تو اچھا نہیں لگتا ، عام طور پر آدمی ایسی ٹوپی پہن کر شریف ومعزز لوگوں کی مجلس میں جانا پسند نہیں کرتا دفتر شادی پہ یا کسی دوسری مجلس میں ایسی ٹوپیاں پین کر جانا پسند نہیں کرتے تو نماز کے وقت اللہ کے اگے حاضر ہوتے وقت یہ پلاسٹک کھجورکے پتوں سے بنی یا کپڑے کی گندی ٹوپیاں کیوں پین لیتے ہو کھبی سوچا اس طرح کی پلاسٹک کی ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تو نہیں کیا علماء اکرام ایسی ٹوپی کی اجازت دیتے ہیں کیا آپ کا دل دماغ اجازت دیتا ہے کھبی ایسی ٹوپی پہن کر فوٹو بنا کر فیس بک پہ لگاتے ہو آدمی کو اللہ رب العزت کے سامنے اچھے لباس اور اچھی ٹوپی میں کھڑا ہونا چاہیے ۔ اور اگر پلاسٹک کی ٹوپی نہایت میلی کچیلی ہو جیسا کہ بعض مساجد میں پلاسٹک کی ٹوپیاں نہایت گندی ومیلی کچیلی ہوتی ہیں، ان میں سوراخوں کے آس پاس وافر مقدار میں کالا کالا میل جما ہوتا ہے تو ایسی ٹوپیاں پہن کر نماز پڑھنا اور بھی زیادہ برا لگتا ہے لوگوں کو چاہیے کہ مساجد میں ٹوپیوں کا نظم کرنا ہے تو اچھی مہنگی صاف ستھری با وقار ٹوپیوں کا انتظام کرو پھر ان کو ہفتہ وار صاف بھی کر دیا کرو بلکہ ہر نماز پڑھنے والا خود اپنے پاس ٹوپی رکھنے کا اہتمام کرے 

مساجد میں رکھی پلاسٹک کی گندی ٹوٹی ٹوپیاں مسجد انتظامیہ کی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں دنیا میں ہر قوم نے بلکے پاکستان میں مختلف علاقوں کے لوگوں نے اپنی تہذیب کی عکاسی کرتی ٹوپیاں بنا رکھی ہیں آپ ان میں سے جو آپ کو زیادہ پسند ہوں وہ رکھو تحریر ملک محمد زمان کھوہاروی

Tags:

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!