نکتہ چینی کی بجائے حوصلہ افزائی کا فن سیکھو

Hashir Awan
By -

 نکتہ چینی۔۔۔۔۔۔  ایک لفظ ہے نقطہ چین جس کو بریک بین کہتے ہیں دوسرا لفظ ہے نکتہ چین اس کا مطلب ہر بات پہ اعتراض اختلاف بے جا تنقید کرنا.




اج ہم نکتہ چینی پہ کچھ لکھیں گے :

کچھ لوگ ہر بات پر اعتراض کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں. وہ ہر اچھے سے اچھے کام میں بھی منفی پہلو تلاش کر لیتے ہیں.  ایسے لوگوں کو میرا کہنا ہے اپ نکتہ چینی کریں اختلاف کریں ، تنقید کریں ، اعتراض کریں  آپ کا خیر مقدم کریں گے مگر آپ کو ہر چیز پر نکتہ چینی کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے یاد رکھنا آپ نکتہ چین بنیں گے تو آپ کو نظر انداز کیا جائے گا آپ کو دل سے نکال کر ذہین  میں رکھ لیا جائے گا آپ کے خلاف شدید نفرت پیدا ہو جائے گی.

میرے محترم احباب اپ بھی  اپنے نکتہ چینیوں کو ضرور  پہچانیں اور ان کو جواب ہی نہ دیا کریں بلاوجہ کی سر کھپائی مت کریں. 

نکتہ چینیوں کی علامات کیا ہیں انکی پہچان کیسے کی جائے یہ لوگ آپ کی پوسٹ پر محض تنقید کی غرض سے آئیں گے کئی کئی ماہ یہ فرینڈ لسٹ میں سوئے رہتے ہیں کھبی کسی پوسٹ کو لائک نہیں کرتے  مگر جیسے ہی انکو موقع ملتا ہے آنکھیں ملتے ہوئے اٹھ جاتے ہیں اور بے ڈھنگا اعتراض کرکے غائب ہو جاتے ہیں .

 انکی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ آپ کی کسی بھی مثبت پوسٹ پر انکا لائک  یا مثبت کمنٹ نہیں آتا بلکہ منفی کمنٹ  ہی آتے ہیں 

اپ کے ہر اچھے کام میں ایسا منفی پہلو ڈھونڈ نکلیں گے آپ بھی پریشان ہو جائیں گے یہ کیسے لوگ ہیں. 

نکتہ چینی کرنے کے لیے زیادہ علم کی نہیں جہالت کی ضرورت ہوتی ہے یہ دانشور نہیں ان پڑھ بے وقوف ہوتے ہیں. 

ان میں مکھیوں والی عادات ہوتی ہیں پھولوں کو چھوڑ کر گندی چیز پہ بیٹھنا پسند کرتے ہیں امام ابن الجوزي رحمہ اللہ فرما تے ہیں.

ہمیشہ سے اچھے لوگوں کے اعلی اخلاق کی یہ نشانی رہی ہے کہ وہ معمولی خطاؤں اور لغزشوں کو نظر انداز کردیتے ہیں کیونکہ اس قسم کی لغزشوں کا صادر ہونا انسانی فطرت ہے، اگر آدمی ہر غلطی پر گرفت اور ہر لغزش کا تعاقب کرتا پھرے گا تو خود بھی پریشان رہے گا اور دوسروں کی پریشانی کا باعث بنے گا.

اور عقلمند آدمی وہ ہے جو اپنے اہل و عیال، دوست و احباب اور اپنے پڑوسیوں کی ہر چھوٹی بڑی لغزش پر ہمیشہ نکتہ چینی نہیں کرتا.

نکتہ چینی کرنے والے کی بات پہ مسکرا کر آگے گزر جاو ایسے لوگوں کی باتوں کو ذہین  پہ مت لینا وقت برباد کرنے کے سوا اور اپنا خون جلانے کے سوا کچھ بھی نہیں.

نکتہ چینی سے جو ڈر جاتے یں وہ کہتے ہیں 

لوگ کیا کہیں گے 

یک پینٹر نے پینٹنگ بنا کر کسی چوک میں آویزاں کردی ساتھ لکھ دیا. 

"جہاں غلطی ہے وہاں کی نشاندہی کریں"۔


 اگلے دن دیکھنے آیا۔ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔ غلطیوں کی نشاندہی کرنے والے لوگوں کے بے شمار حوالوں سے اس کی پینٹنگ مسخ ہو چکی تھی۔ اسے بہت دکھ اور افسوس ہوا۔ اس نے دکھ بھرے لہجے میں کہا کہ وہ درست پینٹنگ نہیں بنا سکتا۔ لہذا وہ کبھی پینٹر نہیں بنے گا۔


اس کے والد نے اسے ایک مشورہ دیا۔ مشورے کے مطابق اس نے دوسرا پینٹنگ بنا کر اسی چوک میں آویزاں کیا۔ ساتھ لکھا چھوڑا۔ 

"جہاں غلطی ہے وہ ٹھیک کریں"۔


 اگلے دن دیکھنے آیا۔ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔ پینٹنگ اپنی اسی حالت میں تھی جیسے اس نے چھوڑی تھی۔ سمجھ گیا کہ نکتہ چینی تو ہر کوئی کر سکتا ہے لیکن اصلاح ہر کسی کا کام نہیں۔ لہذا جو پینٹنگ وہ بنا سکتا تھا اور کوئی نہیں بنا سکتا۔ 

  لوگ صرف نکتہ چینی کر سکتے ہیں  ہماری حوصلہ شکنی کرتے ہیں اور ہم ڈر کے مارے رک جاتے ہیں۔ ہماری ترقی رک جاتی ہے۔ ڈر کا خیال دل سے نکال کر آگے بڑھیں نکتہ چینی کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھتے جائیں۔ ترقی آپ کے قدم چومے گی غلطی بڑے بڑے لوگوں سے بھی ہوتی ہے۔ تاہم غلطی کا مثبت پہلو یہ ہے کہ اس سے سیکھا جاتا ہے۔ غلطیاں اور کوتاہیاں آگے رکھ کر لائحہ عمل تیار کریں اور اپنا نتیجہ حتی المقدور شفاف بنائیں.

نکتہ چینی کرنے والے لوگوں سے التجا ہے.

خدا کے لیے، ڈپریشن مت پھیلائیں نفرتیں تقسیم مت کریں اگر کوئی اپنی خوشی کی تلاش میں نکلا ہے آپ اس کے راستے کا پتھر کیوں بنتے ہیں .

اگر کوئی لطیفہ پوسٹ کرتا ہے تو بھی اعتراض اگر کوئی اقوال زریں لکھتا ہے تب بھی اعتراض

اگر کوئی اپنی چھوٹی چھوٹی خوشیاں آپ کے ساتھ شیئر کرتا ہے تو اس پہ بے جا تنقید لوگوں کو ہنسنے سے مت روکئیے دنیا میں  بہت سے مسائل ہیں...آپ نہیں جانتے کہ کون سا شخص کن مشکلات سے  گزر رہا ہے کس غم کو مٹانے کے لیے سوشل میڈیا پہ ایا ہے کوئی تھوڑا وقت گزر جائے اگر وہ پوسٹ غیر اخلاقی نہیں اور آپ کی ذات کو اس سے کوئی نقصان نہیں تو خدارا اس پہ تنقید مت کیجئیے ہر بات پہ اعتراض ہر چیز میں نقص 

خدارا لوگوں کو ہنسنے مسکرانے دیجیئے،ہوسکتا ہے کچھ وقت کے لیئے ہی سہی وہ اپنی زندگی کی تلخ حقیقتوں کو بھول جائیں سب کی زندگیاں ایک جیسی نہیں ہوتی تو اگر کچھ اچھا نہیں کہہ سکتے انھیں تو پھر آپ اس پہ بلاوجہ تنقید کرنے کا بھی کوئی حق نہیں تم کو

دوسروں میں آسانیاں اور محبتیں بانٹیں نفرتیں تو ویسے بھی عام ہیں مسائل کی نشاندہی کے پردے میں  نکتہ چینی 

بے جا تنقید فضول اعترضات چھوڑ کر لوگوں کی حوصلہ افزائی کر دیا کرو 

ہر انسان کے اندر  قدرت نے بہت ساری صلاحتیں دے رکھی ہوتی ہیں  اور کچھ ایسی ہوتی ہیں جن کو سراہا جائے تو مزید بہتر ہو جاتی ہیں بظاہر حوصلہ افزائی ایک معمولی سی بات نظر آتی ہے لیکن اس سے جوقوت و توانائی کام کرنے والے کو ملتی ہے،اس کا اندازہ اس کے علاوہ باقی کوئی نہیں کرسکتا اس لیے کہتا رہتا ہوں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہو جرات دیتے رہو

 حوصلہ افزائی سے نیا جوش وجذبہ پیدا ہوتا ہے انسان میں ایک توانائی پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ کام اور بھی اچھے طریقے سے سرانجام دیتا ہے

ہمارے ہاں اعتماد اور ذہانت کی کمی نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے حوصلہ افزائی کی بہت کمی ہے اور بے جا تنقید عام ہے اگر اب لوگ حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے ، بلکہ حوصلہ شکنی کرتے ہیں اور اگر  حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو جیسے کرنی چاہیے ویسے نہیں کرتے یہ بھی ایک زیادتی ہے  اس لیے تو کہتا ہوں ہمیں اپنی ہمت اور حوصلہ خود پیدا کرنا ہوگا دانشور  کہتے ہیں کسی بھی حالت میں اپنا “حوصلہ مت چھوڑو ” کیونکہ لوگ گرے ہوے مکان کی اینٹیں بھی اٹھا کر لے جاتے ہیں۔۔۔!!

 اور یہی سچ ہے کامیابیاں حاصل کرنے میں دشواریاں تو آتی ہی ہیں لوگ نکتہ چینی تو کرتے ہیں ان مسائل سے گزرنے کے لیے جوش و جزبہ ، ذہنی و فکری اور مصمم ارادے اورصلاحتیں ہونا بہت ضروری ہیں

خوشی و غم اور کامیابی و ناکامی کی آنکھ مچولی زندگی بھر انسان کے ساتھ چلتی رہتی ہے، اچھے برے دن ہماری زندگی کا لازمہ ہیں، ہمیں ان کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہی پڑتا ہے  اس حوالے سے انسانی رویے کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے، کچھ لوگ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں،اپنی اصلاح کرتے ہیں اور اپنے مقصد حیات کی طرف اپنی توجہ مرکوز کیے آگے ہی آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں کچھ نکتہ چینی سے گھبرا جاتے ہیں  تنقید پہ ہنس کر آگے بڑھیں یہ بھی ایک بہت مثبت رویہ ہے جو انسان کوحالات کے مطابق جینا سکھاتا ہے۔۔۔!!

ہم سب نےایک مثبت سوچ اورکامیابی کی امیدکےساتھ آگے بڑھنا ہے

Tags:

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!