اج نماز جمعہ کے بعد المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کھوہار کے زیر اہتمام عظمت قرآن ریلی بسم اللہ مسجد مصطفائی مرکز کھوہار سے شروع ہوئی اور میلاد چوک کھوہار پہنچی وہاں مذید لوگ جمے ہوئے میلاد چوک سے ریلی بابا حافظ جی حال میں جلسہ کی صورت اختیار کر گی جس میں ملک محمد زمان کھوہاروی محمد سلیم منہاس یاسر اقبال ملک علی رضا وحید ماسڑ خالد فاروق سہروردی نے خطاب کیا تحفظ قران کا عہد کیا گیا سویڈن کے خلاف قرار داد منظور کی گی.
سلیم منہاس نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں سویڈن میں ہونے والے دلخراش واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر سخت مؤقف اختیارکرتے ہوئے سفیر کو طلب کرکے حکومت سویڈن اور عدلیہ مسلمانوں سے معافی مانگے اورفی الفور احتجاجاً سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائےجب تک سویڈن حکومت معافی نہ مانگ لے.
دیگر مقررین نے کہا کہ قرآن کو حکومتی سرپرستی میں جلانا کھلی دہشتگردی ہے۔ کسی بھی مذہبی مقدس کتاب اور مقدس اور مذہبی پیشوا کی توہین اظہار رائے کی آزادی نہیں بلکہ کھلی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے.
زمان کھوہاروی نے کہا کہ سویڈن عالمی امن کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اقوام متحدہ اور اوآئی سی اس پر ایکشن لے اور اس طرح کے واقعات کو روکے مسلمانوں کو ہر زبان میں قرآن کا ترجمہ کرکے پوری دنیا میں تبلیغی کام کیا جائے