یونان کشتی حادثے میں 298 پاکستانی جاں بحق، باقی لاپتہ افراد کو مردہ قراردیدیا گیا

Hashir Awan
By -

ثلہ سارا روٹی دا ۔۔۔۔ یونان کشتی حادثہ 298 پاکستانی جاں بحق ... اللّٰہ پاک سب کی مغفرت فرمائے آمین.










  سمندر میں کشتی ڈوب گی روزی کمانے کے چکر میں یورپ جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا اس طرح ہزاروں پاکستانی نوجوان ڈوب چکے ہیں سیاست دانوں کو کرسی بچانے کی فکر ہے ڈوبنے والے افراد کے خاندان سے کوئی پوچھے ان پہ کیا گزر رہی ہے اگر وطن عزیز میں عزت سے روزی روٹی کمانے کے مواقع ملیں کون بد بخت وطن چھوڑ کے جاتا ہے کس کا دل کرتا ہے سمندر میں غرق ہونے کو سنا ہے غربت افلاس انقلاب کی طرف لے جاتی ہے اگر ایسے انقلاب کو روکا جائے تو لوگ جرائم  کی طرف راغب ہو جاتے ہیں یہ لوگ عوام کو ہر دفعہ بے وقوف بنانے کا فن جان چکے ہیں اس عوام سے بھی اب لوگ مایوس ہوگے ہیں کہ یہ عوام بیدار نہیں ہوسکتی کیونکہ اس کو اگر کوئی دیوانہ کہے خود کو بدلو جاگ جاو اپنی دنیا اپ پیدا کرو یہ اس دیوانے سے ناراض ہو جاتی ہے اس کی مخالفت شروع کر دیتی ہے لیکن تاریخ کا مطالعہ کرنے والے ایسے حالات سے بھی مایوس نہیں ہوتے وہ جانتے ہیں اگر یوسف کو کنواں میں ڈالا جائے تو وہ مصر کے حکمران بن جاتے ہیں اگر کوئی فرعون بچے اس لیے مار دے کے اس کی بادشاہت ختم نہ ہو تو اللہ موسی علیہ اسلام کی پرورش اس کے گھر میں کرتے ہیں  شاعر کہتا ہے کچھ اور بڑھ گے اندھیرے تو کیا ہوا  ۔۔۔ مایوس تو نہیں ہیں طلوع سحر سے ہم سنتے آئے ہیں برصغیر سونے کی چڑیا ہے یہاں ہزاروں سال سے لوگ تجارت کرنے آتے ہیں لیکن ہمارا دور بھی عجیب دور ہے جس میں ہمارے لوگ دوسرے ممالک میں مزدوری کرنے جاتے ہیں ہمارے لائق ذہین لوگ ملک چھوڑ جاتے ہیں ہمارے سرمایہ دار ادھر سرمایہ لگانا پسند نہیں کرتے وجہ کیا ہے سارے وسائل ہوتے ہوئے بھی ہمارا ملک غریب اور مہنگا ترین ملک بن گیا ہے ہزاروں لوگ اس ملک سے ہر سال لوگ حجرت کر جاتے ہیں  سنا ہے تلاب سوکھ جائیں تو پرندے حجرت کر جاتے ہیں ہمیں سب کو سوچنا ہوگا عزت پاکستان کو پاکستان بنانے کا عزم کرنا ہوگا خوشحال پاکستان ہی ہمارے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کر سکتا ہے .

او فلاح کی طرف او خود کو بدلیں اپنے طور طریقے روئیے بدلیں اپنی دنیا اپ پیدا کریں اپنے وطن کو آپ خود کفیل بنائیں یونان کی عوام نے ڈوبنے والے افراد کے حق میں احتجاج ریکارڈ کروا کر ہمارے دل جیت لیے لیکن پاکستان میں اتنی خاموشی دیکھ کر دل جل گیا  لعنت ظالم   یونانی حکومت پر انسان  ڈوبتے رھے. تمھارے گارڈ  تماشہ دیکھتے رھے  یونانی حکومت انسانیت پر دھبہ بن گی .

یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ہمارے سیاستدانوں کے خالی بیان سننے کو ملے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت قوانین بنانے کے ساتھ پاکستان کو خوشحال بنایا جائے بیرون ممالک جانے کے لیے بے روز گار نوجوانوں کو درست راستے کی راہ نمائی دی جائے ورکشاپ منعقد کی جائیں ڈنکی کے خطرناک کھیل سے اگائی دی جائے ہر ملک کے ویزوں کے حصول کی معلومات عام کی جائے .

خصوصی یہ ورکشاپ ضلح گجرات منڈی بہاالدین گوجرنوالہ میں کی جائیں کیونکہ ان اضلاح کے لوگ زیادہ حادثہ کا شکار ہوتے ہیں ان اضلاح میں اتنی غربت نہیں لیکن ایک بڑی وجہ یہ ہے ان علاقوں کے لوگ زیادہ تر بیرون ممالک ہیں وہ جب پاکستان آتے ہیں انکی مصنوعی زندگی کی ٹاٹھ باٹھ دوسرے لوگوں کو بھی اس طرف راغب کرتی ہے بیرون ممالک مشکلات سے اگائی ہوتے ہوئے بھی یہ لوگ اتنا بڑا رسک لے جاتے ہیں NOG کو آگے انا ہوگا اسطرح کی ورکشاپ سیمینار منعقد کرنے ہونگیں .

 تحریر ملک محمد زمان کھوہاروی

Tags:

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!