ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے مسکرا کے ملنا کھلے چہرے سے ملنا صدقہ ہے .
مطلب اگر آپ کسی کو مسکرا کے ملتے ہیں وہ بھی اپنی پریشانی غم بھول کر مسکرا دیتا ہے اس کو بھی صدقہ کہا گیا ہے لوگوں کے چہروں پہ مسکراہٹ لانا بڑی نیکی ہے او اس عید کے موقعہ پر یتیم بے سہارا بچوں کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے انکو عید گفٹ دیں ہو سکتا ہے انکو عیدی دینے والا کوئی نہ ہو آپ بھی پچپن سے گزرے ہیں آپ کو عید ملنے کی خوشی کتنی ہوتی آپ کو بتانے کی ضرورت نہیں ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن ایک یتیم بچے کو اپنے گھر لے گے اس کو امام حسن حسین کے کپڑے دے اور اپنے ساتھ عید کی نماز پڑنے کے لیے مسجد لے گے اور اس بچے کو کہا اگر کوئی تجھ سے پوچھے تمہار باپ کدھر ہے تو کہ دینا میرے والد محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں .
یتیم بچے کو عید کی خوشیاں دینا حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارک ہے تحریر زمان کھوہاروی