جہلم پل کے پاس سرائے عالمگیر میں خدقیں دوبارہ بارش کے پانی سے کھل گی جی ٹی روڈ بلاک عوام رل گی کوئی پرسان حال نہیں

The In Time
By -

گزشتہ دنوں ایک مذہبی سیاسی جماعت کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے سرائے عالمگیر جہلم پل کے قریب بڑی بڑی خدقیں کھود کر پل کے جنگلے توڑ کر کنٹینر لگا کر ان کا راستہ روکا گیا جو قافلہ اسلام آباد جانا چاہتا تھا تین دن قافلے کو ادھر ہی روکے رکھا مذاکرات کامیاب ہونے کی وجہ سے راستے کھول دیے گے جو خدقیں کھودی گی تھی مٹی ڈال کر بھر دی گی رات کو خوب بارش ہوئی .
جو خندقیں کھود کر بھری تھیں وہ بارش کی وجہ سے خالی ہوگئیں ہیں جس وجہ سے ٹریفک دوبارہ بلاک ہو گی ہے پرانا پل اوپن ہے جہاں سے ٹریفک گزر رہی ہے پل چھوٹا اور ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو دشواری کا سامنا ہے ضلحی محکمے اپس میں الجھ پڑے ایک کہتا ہے دوسرا راستہ ٹھیک کرے دوسرا محکمہ کہتا ہے یہ ہمارا کام نہیں کچھ کہ رہے ہیں جن محکموں نے خندقیں کھودیں اور پل توڑے وہ ہی اسکی مرمت کروائیں بیچ میں عوام ذلیل ہو رہی ہے جب بھی کوئی سیاسی جماعت لانگ مارچ کی کال دیتی ہے جہلم کا پل بند کر دیا جاتا ہے خدقیں کھود دی جاتی ہیں تین چار ضلح جس سے متاثر ہوتے ہیں عوام کی خواہش ہے اب جب بھی کوئی لانگ مارچ دھرنا ہو اس پل کو بند نہ کیا جائے یا کھاریاں پنی میں جلوس کو روکا جائے یا سوہاوہ کی پہاڑیوں میں جلوس کو روکا جا سکتا ہے سرائے عالمگیر کی عوام سراپا احتجاج ہے ہر بار ہم کو ہی کیوں زلیل کیا جاتا ہے ۔۔تحریر ملک محمد زمان کھوہاروی.

 

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!