پیپلزپارٹی نے سابق گورنر لطیف کھوسہ کی پارٹی میں بنیادی رکنیت ختم کردی pTi کا کہنا ہے عمران خان کا کیس لینے کے بعد پیپل پالٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی میں بنیادی رکنیت ختم کی اور ساتھ کھوسہ صاحب کی تصویر "PPP Wall of shame" پر بھی لگا دی
خان صاحب پر کوئٹہ میں وکیل قتل کیس کا مقدمہ بنایا گیا جو لطیف کھوسہ صاحب لڑیں گے
کوئٹہ میں قتل ہونے والے وکیل کے قتل کا مقدمہ زیر دفعہ 302/109 کے تحت عمران خان نیازی خلاف درج کیا گیا.
ایڈوکیٹ عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ تھانہ شہید جمیل کاکڑ میں درج کیا گیا اس مقدمے میں عمران نیازی کو نامزد کر دیا گیا یہ مقدمہ اہل خانہ کی مدعیت میں درج کیا گیاہے.
اس مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل،کی گئی یاد رہے کہ ایڈوکیٹ عبدلرزاق شر کو گزشتہ روز ایئرپورٹ روڈ پر اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے عدالت جا رہے تھے۔انہوں نے آئین توڑنے پر عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کر رکھا تھا گذشتہ دنوں ️سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے لاھور گھر پر فائرنگ، ہوئی جس میں انکا ڈرائیور زخمی ہوانامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
ڈیفنس لاہور میں رہائش پذیر لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں گیراج میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقسان پہنچا ہے۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے اور گھر باہر موجود گولیوں کے خول اکھٹے کرکے تفتیش شروع کر دی۔
اس موقع پر سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حربوں سے وکلاء کی تحریک کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، ہم چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے سینئر قانون دان اور پی پی رہنما لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی جس پر اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’لطیف کھوسہ کو بارہا یاد کرایا کہ وہ پارٹٰی کی ریڈ لائن اور طے کردہ حدود کو پار نہ کریں گے انہوں نے ہدایت پر عمل نہیں کیا‘۔پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ لطیف کھوسہ بطور وکیل پیپلزپارٹی میں آئے مراعات بھی لیتے رہے جبکہ وہ اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل بھی لگانا چاہتے تھے، عہدہ نہ ملنے کی صورت میں پارٹی قیادت کے خلاف بلیک میلنگ شروع کی